سندھ حکومت کی نااہلی کے دفاع میں ن لیگ سرفہرت کھڑی ہے،شہباز گِل - Daily Voice

Daily Voice

We keep you up to date with the latest news

loading...

Breaking

Home Top Ad

loading...

Post Top Ad

Wednesday, October 21, 2020

سندھ حکومت کی نااہلی کے دفاع میں ن لیگ سرفہرت کھڑی ہے،شہباز گِل

 

سندھ حکومت کی نااہلی کے دفاع میں ن لیگ سرفہرت کھڑی ہے،شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی کے دفاع میں ن لیگ سرفہرت کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور اسکے حواری ملک دشمن ایجنڈے کو پروموٹ کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ کرپشن کیسسز میں ضمانتی خاقان عباسی کو اپنی گھٹیا سیاست پر نظرثانی کرنی چاہیے جبکہ کرپشن بچاؤ گٹھ جوڑ گھناؤنی حرکات میں مصروف ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم ناکام لوگوں کے ٹولے کے سوا کچھ نہیں جبکہ زرداری کو ڈاکو کہنے والے اج انکے پاؤں پڑے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا پیپلز پارٹی اور مولانا کے پاؤں پڑنا ہی انکی سیاسی موت ہے جبکہ چوروں لٹیروں کے اس گٹھ جوڑ نے ملکی سالمیت کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل ن لیگی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی واقعہ ریکارڈ کا حصہ ہے اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کراچی واقعہ پر وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ کو فون کرتے اور ان سے اس معاملے پر بات کرتے لیکن کیا گزشتہ دنوں سے وزیر اعظم نے ملکی معاملات پر کوئی بات کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا تھا کہ وزیر اعظم ملکی معاملات سے ناآشنا ہیں اور انہیں پرواہ ہی نہیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔


No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad